پاکستان

پنجاب میں کورونا کی بھارتی قسم;عیدالاضحٰی سے متعلق ایس اوپیز جاری

پنجاب حکومت نےکورونا وائرس کی بھارتی قسم  اور عید الاضحٰی سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب سارہ اسلم کے مطابق صرف ویکسینیٹد افراد کو ہی بین الصوبائی سیاحتی مقامات پر جانےکی اجازت ہوگی اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوٹلز میں بکنگ نہیں کی جاسکےگی۔ ہوٹلز میں ڈائننگ کے لیے 50 فیصد گنجائش کے اصول پر عمل کیا جائےگا، ٹرانسپورٹرز صرف 70فیصد گنجائش کےساتھ سفرکے پابند ہوں گے، مارکیٹس اور شاپنگ مالز مقررہ اوقات میں ہی کام کریں گے جب کہ  فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، پیٹرول  پمپس پر 24گھنٹےکام کی اجازت ہوگی۔

سیکرٹری صحت کے مطابق ویکسینیشن مراکز، ڈیری شاپس،تندور، ٹیک اویز اور ڈلیوری سروسزکو مستقل کام کی اجازت ہوگی، ان ڈور 200  اور آؤٹ ڈور شادی ہالز میں 400 افرادکی تقریب کی اجازت ہوگی، عوام سے اپیل ہے کہ شادی کی تقریبات میں شامل افراد کا مکمل ویکسینیٹڈ ہونا یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.