پاکستان

نوٹ کا وقت چلا گیا , ووٹ کو عزت دینے کا وقت آگیا;مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کے آزاد کشمیر میں کل کے جلسے کو فلاپ شو قرار دے دیا۔

  آزاد کشمیرکے علاقے باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کا جلسہ فلاپ تھا،جس پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے، اگر یہ کل کا جلسہ نہ کرتے تو شاید ان کا کچھ بھرم رہ جاتا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں آزاد کشمیر سے ایک اے ٹی ایم مشین مل گئی ہے، لیکن اب نوٹ کا وقت چلا گیا ہے اور ووٹ کو عزت دینے کا وقت آگیا ہے۔ نوازشریف کو مائنس کرنے والوں عوام نے انہیں پلس پلس کردیا ہے، نوازشریف پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے،تمہارے ساتھ جو ایک پیج پر تھے اسے تم لے کر غروب ہوگئے ہو،  وہ کہتا تھا سیم پیج پر ہیں، اب وہ پیج شیم پیج بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.