پاکستان

بس اور ٹرک میں ٹکر; 25 افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر سیالکوٹ سے راجن پور آنے والی مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک ٹکر ہو گئی جس کے باعث 25 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ڈاکٹر نیّر عالم کے مطابق حادثے کی شکار بس میں 75 مسافر سوار تھے جن میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ جائے وقوعہ سے بس اور ٹریلر کو ہٹا کر ٹریفک کوبحال کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.