پاکستان

وزیرخارجہ کاافغان ہم منصب سے رابطہ،کیا بات چیت ہوئی؟بڑا انکشاف

شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ پاکستان میں قائم افغان سفارتخانےاورقونصلیٹ کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے

وزیرخارجہ کاافغان ہم منصب سےرابطہ،کیا بات چیت ہوئی؟بڑا انکشاف، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےافغان ہم منصب سےکہا ہےکہ پاکستان میں قائم افغان سفارتخانےاورقونصلیٹ کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے،توقع ہےافغان حکومت پاکستان کی سنجیدہ کاوشوں کو پیش نظررکھےگی۔ شاہ محمود قریشی اوران کےافغان ہم منصب کےدرمیان ٹیلی فونک رابطےمیں دوطرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان ہم منصب محمد حنیف آتمرسےٹیلیفونک رابطےمیں وزیرخارجہ انہیں 16 جولائی 2021 کوہونیوالےواقعہ پراقدامات سےآگاہ کیااوریقین دلایا کہ ملزمان کی جلد گرفتارکیا جائےگا۔ وزیرخارجہ نےکہا کہ پاکستان کی جانب سےملزمان کوانصاف کےکٹہرے میں لانےکیلئےہرممکن اقدام اٹھائےجائیں گے،وزارتِ خارجہ مروجہ سفارتی روایات سےبخوبی آگاہ ہے۔ اس موقع پرافغان وزیرخارجہ نےواقعہ کی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی لینےپروزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اورافغان سفارتخانےاورقونصلیٹ کی سیکیورٹی بڑھانےپرشاہ محمود کی کاوشوں کو سراہا۔

شاہ محمود قریشی نےافغان ہم منصب سےہوئی اپنی ٹیلی فونک گفتگوکی تفصیلات سےآگاہ کرتےہوئےبتایا کہ توقع ہےافغان حکومت اپنےسفیر اورسینئرسفارتکاروں کوواپس بلانےکےفیصلےپرنظرثانی کریگی۔ انہوں نےکہاکہ افغانستان پاکستان کیساتھ دوطرفہ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے،دونوں وزرائےخارجہ نےدوطرفہ دلچسپی کےامورپرروابط جاری رکھنےپراتفاق کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.