پاکستان

افغان سفیرکی بیٹی کی حفاظت کا ذمہ دار عمران خان؟مریم نواز نے آواز اُٹھا دی

افغانستان سےمعافی مانگیں کیوں کہ افغان سفیرکی بیٹی کی حفاظت کی ذمہ داری ہماری تھی

افغان سفیرکی بیٹی کی حفاظت کا ذمہ دارعمران خان؟مریم نوازنےآوازاُٹھا دی،  مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنےافغان سفیرکی بیٹی کےمبینہ اغوا ءپرمطالبہ کیا کہ ”وزیراعظم افغانستان سےمعافی مانگیں کیوں کہ افغان سفیرکی بیٹی کی حفاظت کی ذمہ داری ہماری تھی ،وزارت داخلہ کہتی ہےکہ وہ اس لئےاغواءہوئی کیوں کہ اکیلی باہرنکلی تھی ۔

مریم نوازنےحویلی میں انتخابی جلسےسےخطاب کرتےہوئےکہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی خارجہ پالیسی یہ ہےکہ سی پیک پرچین نےکام بند کردیا ہے،داسو ڈیم پردس چینی افراد حملےمیں مارے جاتےہیں ،چین جومنصوبےلا رہا تھا وہ اب ہلاکتوں کی تحقیقات کررہا ہے،ان کی کامیاب خارجہ پالیسی یہ ہےکہ افغان سفارتکارکی بیٹی اغواءہو جاتی ہےاوریہ منہ دیکھتےرہ جاتےہیں،کشمیرکا مقدمہ کمزورنہیں ہے،صرف اس وقت کشمیرکا جعلی وکیل بننےکا دعویدارعمران خان کمزورہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.