پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک کے کون سے شہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے لگی ہے؟ اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کے تشویشناک خبر آگئی

کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر کے دوران مثبت کیسز کی شرح 23فیصد سے اوپر چلی گئی، ایک دن میں 1 ہزار 83 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی

ملک کے کون سے شہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے لگی ہے؟ اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کے تشویشناک خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں وائرس کی شرح 5 اعشاریہ 25 فیصد ریکارڈ کی گئی،1094 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 61 افراد میں کورونا مثبت پایا گیا۔شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 32 فیصد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز 4 ہزار 644 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے 1083 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ 06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں 8 ہزار 850 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے 182 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.