پاکستان

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی گئی

ہم امن کیلئے کام کرتے ہیں، ہمیں تمام دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بڑی یقین دہانی کروا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے داسو بس واقعے کے تناظرمیں چین کی حکومت اورعوام سے اظہارتعزیت کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بالخصوص سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں سے مکمل تعاون اور ان کی سکیورٹی کا یقین دلایا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج آزمودہ دوست کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ ہم امن کیلئے کام کرتے ہیں، ہمیں تمام دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن اور استحکام کیلئے رابطے اور تعاون کوجاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.