پاکستان

انہوں نے سب لڑکوں سے کلمہ سنا جبکہ گلفراز نے اپنی والدہ کا تعلق فوج سے بتا دیا بس یہی اس کی غلطی …………؟ ہولناک رپورٹ

ٹھیکیدار سے دریافت کیا تھا کہ اس علاقے میں کوئی خطرہ تو نہیں تو انھوں نے بتایا کہ دو ماہ سے یہاں کام ہو رہا تھا، کوئی خطرہ نہیں ہے: ساجد

انہوں نے سب لڑکوں سے کلمہ سنا جبکہ گلفراز نے اپنی والدہ کا تعلق فوج سے بتا دیا بس یہی اس کی غلطی …………؟ ہولناک رپورٹ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے گاؤں بمبی گشگوری میں گلفراز کے خاندان والے سخت پریشان تھے۔ ساجد کی واپسی پر گلفراز کے بڑے بھائی سرفراز احمد نے ان کی تلاش شروع کر دی تھی۔ اب تک وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ ہمیشہ کی طرح گلفراز چند روز میں واپس لوٹ آئیں گے۔ سب سے پہلے انھوں نے ساتھ والے گاؤں سے تعلق رکھنے والے اس ٹھیکیدار سے رابطہ کیا جو گلفراز کو کام پر لے کر گئے تھے۔ ساجد مقبول کے مطابق ٹھیکیدار نے انھیں یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ کام انھیں کرم کے علاقے میں کرنا تھا جہاں دہشت گردوں کا خطرہ موجود تھا۔ ہمیں کہا گیا تھا کہ کوہاٹ جانا ہے۔ جب کوہاٹ پہنچے تو کہا دو آبہ آ جا۔ وہاں سے تین گھنٹے کی مسافت پر دیر کا علاقہ ہے پھر وہاں بلایا گیا اور اس کے بعد چھ گھنٹے سفر کر کے ہم اس پہاڑی پر پہنچے تھے۔ ساجد کے مطابق انھوں نے ٹھیکیدار سے دریافت کیا تھا کہ اس علاقے میں کوئی خطرہ تو نہیں تو انھوں نے بتایا کہ دو ماہ سے یہاں کام ہو رہا تھا، کوئی خطرہ نہیں ہے۔

گلفراز نے میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد ٹاورز نصب کرنے کے پراجیکٹس پر محنت مزدوری کا کام شروع کر دیا تھا۔ ان کے بھائی کے مطابق والد کی ریٹائرمنٹ کے بعد گھر کے حالات ایسے ہو گئے تھے کہ وہ آگے تعلیم جاری نہیں رکھ سکے تھے اور چھوٹی ہی عمر میں انھیں کام کاج تلاش کرنا پڑا تھا۔ گاؤں کے دوسرے لڑکے ٹاورز نصب کرنے کے کام پر ٹھیکیداروں کے ساتھ جاتے تھے۔ گلفراز نے بھی جانا شروع کر دیا تھا۔ انھیں کبھی اس قسم کے خطرے کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔ وہ ایک مہینے میں 35 سے 40 ہزار روپے کما لیتے تھے۔ ان کے گھر میں وہ سب سے زیادہ کمانے والے فرد تھے۔

ٹھیکیدار نے گلفراز کے بھائی سرفراز کو بتایا کہ ان کے بھائی سمیت چھ لوگوں کو دہشت گردوں نے اغوا کر لیا تھا۔ وہ کروڑوں روپے تاوان مانگ رہے تھے۔ گلفراز کے بھائی سرفراز نے بتایا کہ ٹھیکیدار انھیں صحیح بات نہیں بتا رہے تھے۔ انھیں جب بھی فون کرتے، یا تو بند ہوتا تھا یا پھر وہ تسلی دے دیتے تھے کہ جلد ہمارا بھائی واپس آ جائے گا۔ کپمنی اقدامات کر رہی تھی۔ گلفراز اپنے گھر والوں کے بہت لاڈلے تھے۔ وہ چار بھائی تھے۔ سرفراز اور ایک چھوٹا بھائی کھیتی باڑی کرتے ہیں اور ایک چھوٹا بھائی ابھی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.