پاکستان

چوہدری نثار علی خان کا مکمل طور پر سیاست میں آنے کا اعلان، کونسی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے؟ ہنگامہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

چودھری نثار علی خان کا معاملہ جو اب تک معلق رہا، وہ اب سرگرم ہو گئے ہیں اور اب یہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے

چوہدری نثار علی خان کا مکمل طور پر سیاست میں آنے کا اعلان، کونسی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے؟ ہنگامہ خیز دعویٰ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے چودھری نثار علی خان کے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری نثار علی خان کا معاملہ جو اب تک معلق رہا، وہ اب سرگرم ہو گئے ہیں۔ چودھری نثار علی خان نے دوستوں کو بلا کر مشاورت بھی شروع کر دی ہے جبکہ وہ اپنے حلقے میں چھوٹے چھوٹے سیاسی اجتماع بھی کر رہے ہیں۔

ہارون الرشید نے کہا کہ چودھری نثار علی خان کو یہ ادراک ہو گیا ہے کہ ان کا بہت سارا وقت رائیگاں رہا ہے۔ وہ اس مخمصے میں تھے کہ اگر میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوتا ہوں تو کیا ہو گا؟ ہارون الرشید نے کہا کہ چودھری نثار سوچتے تھے کہ ان کا مسلم لیگ ن سے ایک تعلق رہا ہے تاہم اب سارے اشارے یہی ہیں کہ چودھری نثار علی خان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے لیکن ان کی شمولیت الیکشن کے قریب ہو گی۔ اور اس کی وجہ ان کا ایک تجزیہ ہے جس سے میں نے نتیجہ اخذ کیا، ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف والا آپشن نہیں ہو سکتا۔ یعنی ان کا تعلق صرف اور صرف شہباز شریف سے ہے، مریم نواز کے ساتھ ان کا گزارہ نہیں ہو سکتا جبکہ پرویز رشید نے بھی انہیں ٹکٹ دینے کی مخالفت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.