پاکستان

وزیر اعظم نے فردوس عاشق اعوان کو منع کر دیا۔۔۔ لیکن کس بات سے؟

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن کی مہم میں اترنے کا اعلان کیا ہے تاہم وزیراعظم نے انہیں عہدے سے مستعفی ہونے سے روک دیا ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ میں الیکشن کا محاذ گرم ہے، اسی سلسلے میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت مانگی ہے، مستعفی ہوکر پارٹی امیدوار کی مہم چلانا چاہتی ہوں۔معاون خصوصی نے کہا کہ مستعفی ہونے کی اجازت ملنے تک بطور معاون خصوصی کام جاری رکھوں گی، یہ نہیں چاہتی کہ الیکشن کمیشن سے میچ پڑا رہے اس لیے قانونی راستہ اختیار کررہی ہوں۔

علاوہ ازیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں مستعفی ہونے سے روک دیا ہے اور کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.