پاکستان

کورونا وائرس: پاکستان میں مزید 37 اموات

 کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 37 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورنا کے مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 145 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہوگئی ہے۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 58 ہزار 176، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار 962، پنجاب میں تین لاکھ 51 ہزار، اسلام آباد میں 84 ہزار 842، بلوچستان میں 29 ہزار 190، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 192 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 510 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 892 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 737، خیبرپختونخوا 4 ہزار 391، اسلام آباد 787، گلگت بلتستان 120، بلوچستان میں 319 اور آزاد کشمیر میں 602 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.