پاکستان

عام انتخابات،وزیراعظم نے وزراء کو ٹاسک دیدیا

عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 2023 کےعام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کردی

عام انتخابات،وزیراعظم نے وزراء کو ٹاسک دیدیا، وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 2023 کےعام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کردی۔  ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پارٹی آزاد جموں وکشمیراورتمام فوجی کینٹونمنٹ بورڈزمیں آئندہ انتخابات کوعام انتخابات کے لیے وارم اپ سیشنزسمجھے۔ بنی گالا میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پراجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےبتایا کہ ’وزیراعظم خواہش مند تھےکہ پارٹی پوری تیاری کےساتھ آزاد جموں وکشمیراور کنٹونمنٹ بورڈ کےانتخابات لڑے‘۔

وفاقی وزیرنےانکشاف کیا کہ وزیراعظم نےاجلاس کےشرکا کو پی ٹی آئی کی ڈورٹو ڈورممبرشپ مہم شروع کرنےکی ہدایت بھی کی جس کا مقصد آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کےووٹ بینک کو بڑھانا ہے۔ ایک سوال کےجواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکمران جماعت جلد ہی چاروں صوبوں اور ملک کے دیگرحصوں میں رکنیت سازی مہم شروع کردے گی۔ پارٹی کے تمام پارلیمنٹیرینز کو پارٹی ووٹ بینک کو بڑھانے کا کام سونپ دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ اس سلسلے میں عوامی جلسے بھی ہوں گے۔ وزیر اعظم کا موقف تھا کہ آنے والے دو انتخابات کے نتائج کا اگلے عام انتخابات پر یقینی طور پر اثر پڑے گا۔ اجلاس میں انتخابات میں دھاندلی کے امکانات سے بچنے کے لیے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں ای وی ایم استعمال نہ کرنے پر اپوزیشن کے موقف پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پربھی زوردیا گیا کہ حکومت کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینا چاہیےاپوزیشن اس معاملے پرحکومت کےساتھ بیٹھےیا نہ بیٹھےضروری قانون سازی لازمی کرنا چاہیے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ 21 بلوں کی ’فوری‘ منظوری کا جائزہ لینے کےلیےحکومت اوراپوزیشن بینچزکےاراکین پرمشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اجلاس میں وزیراعظم کے اس فیصلےکی توثیق کی گئی کہ حکومت تمام اہم قومی امور پراپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.