پاکستان

مریم نواز نےجمائمہ گولڈ اسمتھ حساب چکتا کردیا

مریم نوازنےجمائما گولڈ اسمتھ کو مخاطب کرتےہوئےکہا کہ مجھےآپ کی اورآپ کےبیٹوں کی ذاتی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں،

مریم نواز نےجمائمہ گولڈ اسمتھ حساب چکتا کردیا،مسلم لیگ نون کی نائب صدراورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنےوزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کےبچوں کےبارے میں دیےگئےبیان پرسامنےآنےوالےسخت ردِعمل کا جواب دے دیا ہے۔ مریم نوازنےجمائما گولڈ اسمتھ کو مخاطب کرتےہوئےکہا کہ مجھےآپ کی اورآپ کےبیٹوں کی ذاتی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں،میرے پاس اوربہت کچھ کہنےاورکرنےکو ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ آپ کےسابق شوہردوسروں کی فیملیزکےبارے میں زہراگلتےرہتےہیں۔ وہ یہ کرتےرہیں گےتودوسروں کوبھی حربے استعمال کرنےآتےہیں۔

مریم نوازنےجمائما سےکہا کہ وہ اس سب کا ذمہ داراپنےشوہرکوٹھہرائیں۔ یاد رہےکہ باغ آزاد کشمیرمیں انتخابی جلسےسےخطاب میں مریم نوازنےوزیراعظم عمران خان کومخاطب کرتےہوئےان کی تنقید کا جواب دیا تھا،مریم نوازکا عمران خان کی جنید صفدر پرکی جانےوالی تنقید پرکہنا تھا کہ جنید صفدرکیمبرج میں پاکستان کا نام روشن کررہا ہے،وہ نوازشریف کا نواسا ہے،گولڈ اسمتھ کا نہیں۔ جس پرجمائما گولڈ اسمتھ نےسخت ردعمل دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ‘ میں نے 2004 میں میڈیا اورسیاستدانوں اورگھرکےباہرہفتہ وارموت کی دھمکیوں اوراحتجاج کےباعث پاکستان چھوڑدیا تھا،لیکن پھربھی یہ اب تک جاری ہے۔’

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.