پاکستانفیچرڈ پوسٹ

”کھوج نیوز“ کی جانب سے تمام اہل اسلام کو عید الاضحی کے موقع پر بہترین مستقبل کی امید کے ساتھ دلی مبارکباد

کھوج نیوز کی جانب سے اہل وطن کوعید قربان کی خوشیاں مبارک ہوں، عید الاضحی کے موقع پر ہم کو مقبوضہ کشمیر کے بھوکے پیاسے مسلمانوں کو بھی یاد کرنا چاہیے

”کھوج نیوز“ کی جانب سے تمام اہل اسلام کو عید الاضحی کے موقع پر بہترین مستقبل کی امید کے ساتھ دلی مبارکباد ہو۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ "کھوج نیوز کی جانب سے اہل وطن کوعید قربان کی خوشیاں مبارک ہوں، عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہم کو مقبوضہ کشمیر کے بھوکے پیاسے مسلمانوں کو بھی یاد کرنا چاہیے کیونکہ وہ اپنے جائز حق کے لئے بوکھلاہٹ میں مبتلا بھارت سرکار سے لڑ رہے ہیں اور ساتھ ہی رب کریم سے دعا بھی ضروری ہے کہ نہتے کشمیری اپنے مقصد میں کامیاب ہوں لیکن المیہ یہ ہے کہ جس طرح ایک ہی گھر میں رہنے والے بہن بھائیوں کی سوچ، افکاراور خیالات ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، اسی طرح ہمارے وطنِ عزیز میں بسنے والے لوگوں کے رویے، خیالات، مزاج اور جذبات بھی ایک دوسرے سے یک سر جدا ہیں۔یعنی ایک وہ طبقہ ہے، جو ملک کے حالات سے اس قدر ناامید ہے کہ ہر لحظہ بس یہاں سے کوچ کرنے کی سوچ میں گم رہتا ہے، جو اپنی بے جا خواہشات کی تشفی کے لیے تو بے دریغ خرچ کر سکتا ہے، مگر ملک کے نام پر جیب سے ایک سکہ بھی نہیں نکلتا، مغربی ممالک کی خوبیاں اور اپنے ملک کی کوتا ہیاں توصاف نظر آتی ہیں، مگر یہ فراموش کر بیٹھا ہے کہ ان خرابیوں کا ذمے دار اور کوئی نہیں،ہم خود ہیں۔دوسرے طبقے میں وہ لوگ شامل ہیں، جن کی زندگی نمود و نمائش ہی کے گِرد گھومتی ہے، جن کی وجہ سے غربا یا مڈل کلاس فیملیز میں احساسِ کمتری پروان چڑھتا ہے۔کسی سیانے کا قول ہے کہ اگر ملک کا امیر طبقہ نمود نمائش بند کردے، تو غریبوں کے کئی مسائل تو خود بخودحل ہو جائیں۔ واقعی اب تو وہ زمانہ آگیا ہے کہ عیدالاضحی جیسا مقدس تہوار، جس کا مقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا اور خوشنودی کا حصول ہے، وہ بھی کلی طور پر کمرشلائزڈ ہو چکا ہے۔بحیثیت مسلمان ہمارے لییاس سے زیادہ شرم ناک بات اورکیا ہوگی کہ ہمارے گھروں میں قربانی کے لاکھوں روپے مالیت کیجانوروں کو تو بادام، پستے کھلائے جاتے ہیں، مگر ملازموں کے آگے بچا کھچا کھانا رکھ دیا جاتا ہے۔ تیسرے طبقے میں ان تعلیم یافتہ افراد کا ذکر ہے، جو نامساعد حالات کے با وجود ملک کے مستقبل سے نا امید نہیں، وہ امریکا، برطانیہ میں بسنے کے نہیں، وطنِ عزیز کو ان کے مقابل کھڑا کرنے کے خواب سجائے محنت کر رہے ہیں۔اور یقین جانیے، اگر اس پاک سر زمین کا ہر باسی اسی جذبے سے لبریز ہوجائے، تو وہ دن دور نہیں،جب ہم بھی ایک ترقی یافتہ قوم کہلائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.