پاکستانفیچرڈ پوسٹ

314 کلو گرام وزن کے بکرے کو ”رستم پاکستان“ کا لقب دے دیا گیا، بکرے کا استقبال کیسے کیا گیا؟ حیرت برپا کر دینے والی خبر

مقابلہ میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے شیر دل نامی بکرے نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، بکرے کا وزن 314 کلو گرام ہے

314 کلو گرام وزن کے بکرے کو ”رستم پاکستان“ کا لقب دے دیا گیا، بکرے کا استقبال کیسے کیا گیا؟ حیرت برپا کر دینے والی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں چند روز قبل ہیوی ویٹ بکروں کا مقابلہ منعقد ہوا تھا جس میں زیادہ وزن کے حامل بکروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اس مقابلہ میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے شیر دل نامی بکرے نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ بکرے کا وزن 314 کلو گرام ہے۔ یہ مقابلہ منعقد کرنے منتظمین کے مطابق وہ ہر سال فیصل آباد میں یہ مقابلہ کرواتے ہیں اور رواں برس ہونے والا یہ 23 واں سالانہ مقابلہ تھا جس میں ملک بھر سے 70 بکروں نے شرکت کی تھی۔ اس سے پہلے ہونے والے مقابلوں میں 310 کلو گرام کے بکرے کا ریکارڈ تھا جو کہ گوجرانوالہ کے 314 کلو گرام وزن کے حامل شیر دل نے توڑ دیا ہے۔ اور اب چونکہ شیر دل نے ہیوی ویٹ بکروں کا نہ صرف مقابلہ جیتا ہے بلکہ نیا ریکارڈ بھی بنایا ہے تو اس طرح کی ریسیپشن تو بنتی ہی ہے!

یہ گوجرانوالہ کے میرج ہال کا منظر ہے جہاں سٹیج کو سجایا گیا ہے، ہال میں ساؤنڈ سسٹم پر گانے چلائے جا رہے ہیں اور لگ بھگ ایک ہزار کرسیاں قطار اندر قطار لگائی گئی ہیں۔ آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے اور میزبان کو گلے لگا کر تمام مہمان مبارکباد دیتے نظر آ رہے ہیں۔ ایسے میں مہمان خصوصی کی ہال میں آمد ہوتی ہے جس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی ہیں، ڈھول بجایا جاتا ہے اور فوٹو گرافرز ہر ہر موقع کی تصاویر بناتے ہیں۔ ہال کے اندر اور استقبالیہ پر موجود درجنوں افراد اپنے اپنے موبائل فونز کے کیمرے یہ سوچ کر آن کر لیتے ہیں کہ اس یادگار منظر کی عکس بندی کی جائے۔ مگر اس منظر کشی کے بعد اگر آپ کو یہ بتایا جائے کہ یہ کسی کی بارات، ولیمے یا سالگرہ کی تقریب نہیں ہے تو پھر آپ یہ سوچیں گے کہ پھر لازمی یہ کوئی انتہائی خاص مہمان ہے جسے اتنا زیادہ پرٹوکول دیا جا رہے ہے۔ جی تو جناب اس محفل کا مہمان خصوصی ایک بکرا ہے، جسے عید قرباں پر قربان کر دیا جائے گا لیکن بکرے کے اس فقید المثال استقبال کی وجہ کچھ اور ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.