پاکستان

کراچی،کورونا کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری، مزید سینکڑوں کیسز سامنے آگئے

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 14.72 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں پھیلے ہوئے کورونا وائرس سے مزید 1277 کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 14.72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ 8 ہزار 672 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1277 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں حیدرآباد میں وائرس کی شرح 2.57 فیصد ریکارڈ کی گئی اور 1167 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 30 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ سندھ کے دیگر اضلاع میں 24 گھنٹوں میں وائرس کے مثبت آنے کی شرح 1.61 فیصد ریکارڈ کی گئی اور 9 ہزار 704 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 156 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.