پاکستان

پاکستان کو زور دار جھٹکا لگ گیا، یوکرائن سے لاکھوں ٹن گندم کی خریداری میں رکاوٹ پیدا ہوگئی

اگلے ماہ یوکرین سے 8 لاکھ ٹن گندم خریداری کرنی ہے تاہم پاکستان میں بحری جہاز کے یوکرینی عملے کے آنے پر پابندی ہے

حکومت کی نا قص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو زور دار جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ یوکرین سے لاکھوں ٹن گندم کی خریداری میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شپنگ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین سے گندم منگوا کر اس کے کریو پر پابندی عجیب ہے، یوکرینی کریو میں اکثر ویکسینیٹڈ جبکہ بیشتر کورونا ٹیسٹ کے بعد آتے ہیں۔ شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ یوکرین سے 8 لاکھ ٹن گندم خریداری کرنی ہے تاہم پاکستان میں بحری جہاز کے یوکرینی عملے کے آنے پر پابندی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بحری جہاز کے عملے پر پابندی کی وجہ سے یوکرین سے 8 لاکھ ٹن گندم کی خریداری میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔ پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کورونا ایس او پی کے تحت عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.