پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مریم نواز نریندرا مودی کے خلاف بات کیوں نہیں کرتیں؟ کیا نوازشریف کے بھارتی وزیراعظم کے ساتھ ابھی بھی یاری برقرار ہے؟ بڑا سچ بے نقاب ہوگیا

نواز اور مودی کے تعلقات تو آج بھی زندہ ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے دنیاکے سامنے رکھا

مریم نواز نریندرا مودی کے خلاف بات کیوں نہیں کرتیں؟ کیا نوازشریف کے بھارتی وزیراعظم کے ساتھ ابھی بھی یاری برقرار ہے؟ بڑا سچ بے نقاب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مودی کے ساتھ نواز شریف کی یاری برقرار ہے یہی وجہ ہے کہ مریم نواز مودی کی بات نہیں کرتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مریم کو مودی کے خلاف بات کرنے سے روکا ہوا ہے، مریم جو بولتی ہیں وہ بھارت میں ہیڈلائن بنتی ہے۔

فرخ حبیب نے عید کے روز کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ عید پرکشمیریوں کی جدوجہدکو نظرانداز نہیں کر سکتے،کشمیریوں نے آزادی کے لئے قربانیاں دیں، آج انہیں تسلیم کرنے کا دن ہے۔ وزیر مملکت کی جانب سے عید کے روز بھی کورونا کی عالمی وباء سے چھٹکارے کے لیے پاکستانیوں کو کورونا ویکسین لگوانے پر زور دیا گیا اور ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستانی عوام ویکسین ضرور لگوائیں۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نواز اور مودی کے تعلقات تو آج بھی زندہ ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے دنیاکے سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ62 پاکستانیوں کی عید کے موقع پر ملک واپسی کے لیے وزیراعظم مسیحا بنے اور عید پر پاکستانیوں کی واپسی کے لئے خصوصی پرواز کا انتظام کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.