پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کراچی والوں کو عید قربان پر حکومتی پابندیاں کی دھجیاں بکھیرنے کی سزا، بھارتی کورونا وائرس نے انت مچا دی، مریضوں میں کتنا فیصد اضافہ ہوا؟ سنسنی خیز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے اور ایک دن میں مزید 40 افراد وبا سے انتقال کر گئے ہیں

کراچی والوں کو عید قربان پر حکومتی پابندیاں کی دھجیاں بکھیرنے کی سزا، بھارتی کورونا وائرس نے انت مچا دی، مریضوں میں کتنا فیصد اضافہ ہوا؟ سنسنی خیز رپورٹ آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈاکٹر اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 80 نمونوں کی جینو ٹائپنگ کی گئی اور وہ تمام کیس ڈیلٹا ویرینٹ نکلے۔ جبکہ دوسری طرف وفاقی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے اور ایک دن میں مزید 40 افراد وبا سے انتقال کر گئے ہیں جب کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 16.46 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق گذشتہ روز کراچی میں 8 ہزار 864 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1393 کیسز مثبت آئے۔ لاہور میں بھی کورونا کیسز کی شرح ساڑھے 6 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں شرح ڈھائی فیصد سے زیادہ رہی۔ حکام کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث اسپتالوں میں رش بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.