پاکستان

آرمی چیف نے عید الاضحی کہاں منائی، پتا چل گیا

آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے بات چیت کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی،جوانوں کے بلند حوصلے اور مادر وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کو سراہا

آرمی چیف نے عید الاضحی کہاں منائی، پتا چل گیا‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید پاک افغان سرحد پر تعینات فوجیوں کے ساتھ منائی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے کرم ضلع میں پاک افغان سرحد پر فوجیوں کے ساتھ عید منائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے بات چیت کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی اور جوانوں کے بلند حوصلے اور مادر وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ لگانے کا کام تیز کرنے پر فارمیشن کو سراہا اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور سرحد کی سیکیورٹی کے مثر اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ آرمی چیف نے ابھرتے چیلنجز کے پیش نظرسرحدوں پر سیکیورٹی یقینی بنانیکے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ہم ہر قیمت پر تمام خطرات سے پاکستان کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.