پاکستان

فواد چوہدری نے مریم نواز کے متعلق حیران کن دعویٰ کر دیا

بعض دوستوں نے کہا کہ آپ نے مریم نوازکے یہودی بیانیے پربات نہیں کی، وجہ یہ ہے کہ مریم نواز نے کبھی کوئی کام نہیں کیا

فواد چوہدری نے مریم نواز کے متعلق حیران کن دعویٰ کر دیا‘ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ مریم نواز نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ دور دور تک مریم کا علم،عقل اور کتاب سے تعلق نہیں، ایسی جہاندیدہ خاتون سے آپ توقع ہی کیا کرسکتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا سارا زور صرف عمران خان کی مخالفت ہے،ان سے عقل کی توقع کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، ان کی کل سی وی یہ ہے کہ وہ نواز شریف کے گھر پیدا ہوئیں، نوازشریف نے عہدے کے غلط استعمال سے اربوں روپے بنائے،اب سارا خاندان بادشاہت کا مزہ لینا چاہتا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بعض دوستوں نے کہا کہ آپ نے مریم نوازکے یہودی بیانیے پربات نہیں کی، وجہ یہ ہے کہ مریم نواز نے کبھی کوئی کام نہیں کیا، ان کی کل سیاسی تربیت عابد شیرعلی، عظمی اور حنا کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.