پاکستان

راغگان ڈیم میں 3 کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد افراد لاپتہ

ڈوبنے والی پہلی کشتی میں 18 افراد سوار تھے جن کو ریسکیو کرنے کے لیے دوسری کشتی گئی تو وہ بھی ڈوب گئی اور پھر تیسری بھی ڈوب گئی

باجوڑ کے علاقہ راغگان ڈیم میں 3 کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں اور لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ڈوبنے والی پہلی کشتی میں 18 افراد سوار تھے جن کو ریسکیو کرنے کے لیے دوسری کشتی گئی تو وہ بھی ڈوب گئی، اس کے بعد دونوں کشتیوں میں سوار افراد کو بچانے کے لیے تیسری کشتی گئی تو وہ بھی ڈوب گئی۔ کشتی میں سوار چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ چارافراد کو زندہ بچالیا گیا جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں، انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 20 افراد لاپتہ ہیں،جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب ڈیم میں ناقص حفاظتی انتظامات کے خلاف راغگان بازار میں احتجاج بھی کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.