پاکستان

وزیراعظم عمران خان عید الاضحی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد اور بڑا پیغام

عیدالاضحی پرپاکستانی قوم اورعالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتاہوں، اللہ تعالی پاکستانی قوم اورپوری ملت اسلامیہ کی عبادات اورقربانیاں قبول فرمائے

وزیراعظم عمران خان عید الاضحی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد اور بڑا پیغام دیا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے عیدلاضحی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی پرپاکستانی قوم اورعالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتاہوں، اللہ تعالی پاکستانی قوم اورپوری ملت اسلامیہ کی عبادات اورقربانیاں قبول فرمائے، قربانی کا جذبہ عالمگیرحیثیت کا حامل ہے،کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثاراورقربانی کاجذبہ نہ ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک معاشی لحاظ سے جن مشکل حالات سے دوچار تھا، اب وہ حالات تبدیل ہورہے ہیں، ہماری معیشت درست سمت پرآچکی ہے، حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی اعدادوشمار حوصلہ افزا ہیں، مختلف اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، بہت جلد پوری پاکستانی قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.