پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب حکومت کا ایک اور دعویٰ ٹھس، عیدالاضحی پر بجلی کی مسلسل بندش سے لاہوریوں کی خوشیوں پر کالے بادل چھا گئے، لیسکو حکام کی مجرمان خاموشی

ایک ہفتہ ہو گیا ہم لیسکو کی نااہلی کی وجہ سے روزانہ 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں، گلشن راوی اے بلاک کی رہائشیوں کا مؤقف

پنجاب حکومت کا ایک اور دعویٰ ٹھس، عیدالاضحی پر بجلی کی مسلسل بندش سے لاہوریوں کی خوشیوں پر کالے بادل چھا گئے، لیسکو حکام کی مجرمان خاموشی بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ گلشن راوی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری بھی سڑکوں پر نکل آئے اور لیسکو حکام کے خلاف احتجاج کیا۔ گلشن راوی اے بلاک کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ ہو گیا وہ لیسکو کی نااہلی کی وجہ سے روزانہ 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں۔ پی پی 152 سے ن لیگ کے عہدیدار ملک محمد دانش، زوہیب علی اور ملک عبداللہ کے مطابق متعدد بار شکایات کے باوجود لیسکو حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے, اور فنی خرابی دور کرنے پر توجہ نہیں دی جا رہی، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ مسئلے کا فوری حل نہ نکالا گیا تو احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

دوسری طرف چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کا کہناتھا کہ لیسکو کے سرکلز اور سب ڈویژنز میں تمام افسران اور عملہ ہائی الرٹ رہیگا،صارفین اپنے قربانی کے جانور بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے ساتھ نہ باندھیں۔ ترجمان لیسکو کے مطابق قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بجلی کے کھمبوں، اور ٹرانسفارمروں کے نیچے رکھنے سے گریز کریں، لیسکو ریجن میں مون سون کے پیش نظر بجلی معطل ہونے کی صورت میں بجلی کی تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.