پاکستان

بھارتی کوششیں ناکام،پاکستان گرے لسٹ سے باہر،حماداظہر کا دعویٰ

حماد اظہرکا کہنا ہےکہ بھارت کی تمام ترخواہشات کےباوجود پاکستان گرے لسٹ سےنکل جائے گا

بھارتی کوششیں ناکام،پاکستان گرے لسٹ سے باہر،حماداظہرکا دعویٰ،وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہرکا کہنا تھا پاکستان کی سرحدی جغرافیائی اورخارجہ پالیسی بہتراندازمیں چل رہےہیں،بھارت کی تمام ترخواہشات کےباوجود پاکستان گرے لسٹ سےنکل جائےگا، پاکستان اورچین کےدرمیان غلط فہمیاں ڈالنےوالےناکام ہوں گے،پاک چین دوستی مزید مضبوط اورمستحکم ہوگی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدترین معاشی حالات سے دوچار کرنے والے خود ملک سے باہر ہیں، پاکستان کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے والوں کی چیخیں عوام سن رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملک بہت اچھی سمت جا رہا ہے، تین سالوں میں ملک کی معیشت بہتر کی ہے، اب معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے تمام شعبوں میں بہتری آئے گی، توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا ہے، پاکستان ترقی کی سمت پر چل پڑا ہے حالات مزید بہتر ہوں گے۔

عید قرباں کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے حلقہ میں مختلف مقامات پر جانوروں کی قربانی کی اور اس کا گوشت مستحق افراد میں تقسیم کیا جارہا ہے، عید قرباں ہمیں ان لوگوں کا احساس دلاتی ہے جو اس کی استطاعت نہیں رکھتے، لوگوں کو چاہیے گوشت فریزر میں رکھنے کے بجائے مستحق افراد میں تقسیم کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.