پاکستان

عید کا دوسرا روز، ہزاروں سیاح تفریحی کے لئے مری پہنچ گئے‘ کورونا پھیلے کا خدشہ

مری میں مختلف راستوں سے 38 ہزار گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں جبکہ3200 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے

عید کی چھٹی کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا اور عید کے دوسرے روز لاکھوں کی تعداد میں سیاح مری پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کے دوسرے روز مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مری میں مختلف راستوں سے 38 ہزار گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں جبکہ3200 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین سر ٹیفکیٹ کے بغیر مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ہے۔ ادھر اسلام آباد کے دامن کوہ پر نوجوانوں نے باربی کیو پارٹی اور رقص کیا جبکہ ملک کے ایک اور سیاحتی مقام سوات میں بھی سیاحوں کا رش لگ گیا۔ کوئٹہ کے گلی محلوں میں میلے لگ گئے اور بچوں نے خوب تفریح کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.