پاکستان

سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی کے قتل کیس میں نئی پیشرفت،پولیس نے اہم تصاویر جاری کر دیں

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری تصویر میں کمرے میں خون کے دھبے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ پورا کمرا ہی بکھرا ہوا ہے

اسلام آباد پولیس نے گذشتہ دنوں قتل ہونے والی سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی نور مقدم کے کیس میں پیشرفت کا دعوی کرتے ہوئے ان کے کمرے کی تصویر بھی جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری تصویر میں کمرے میں خون کے دھبے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ پورا کمرا ہی بکھرا ہوا ہے۔ گذشتہ روز اس حوالے سے جاری پولیس کے بیان میں کہا گیا تھا کہ آئی جی اسلام آباد نے تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون فور میں خاتون کے قتل پر سینئر افسران کے ہمراہ جائے وقوع کا معائنہ کیا اور اب تک کی جانے والی تحقیقات کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ پولیس کے مطابق آئی جی نے تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی سٹی اور ایایس پی کوہسار شامل ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹگیشن عطا الرحمن نے اے ایس پی کوہسار آمنہ بیگ کے ہمراہ نور مقدم قتل کیس سے متعلق پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور ظاہر نامی ملزم کو موقع سے گرفتارکرلیا۔ پولیس کے فرانزک ماہرین نے موقع واردات سے تمام ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیس پولیس کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ملزم پولیس کی حراست میں ہے اور عدالت نے ریمانڈ پر دے رکھا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نور مقدم دو دنوں سے اپنے گھر پر نہیں تھی جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ایک رہائشی کی جانب سے تھانے میں واقعے سے متعلق کال کی گئی۔  پولیس افسران نے بتایا کہ اس واقعے سے متعلق کوئی چشم دید گواہ سامنے نہیں آیا۔ قتل کرتے وقت ملزم ہوش و حواس میں تھا، نشے میں نہیں تھا، جو آلہ قتل برآمد ہوا ہے وہ ایک چھری ہیتاہم ملزم سے پسٹل بھی برآمد ہوا ہے جبکہ تفتیش میں فائرنگ سامنے نہیں آئی۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی سے آئی جی نے ملاقات کی اور ایک اسپیشل ٹیم بھی بنائی جو تحقیقات کر رہی ہے۔ ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے متاثرہ فیملی کو انصاف دلایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.