پاکستان

آرمی چیف کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ شہید کیپٹن باسط کے گھر آمد، فاتح خوانی بھی کی

ملک کے دفاع کیلئے جان کانذرانہ دینے سے بڑھ کر کچھ نہیں، پوری قوم کو اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں پر فخر ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے شہید کیپٹن باسط علی کے گھر کا دورہ کیااور شہید کے لئے مغفرت کی دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے ہری پور کے نزدیک شہید کیپٹن باسط علی کے آبائی گاؤں کے گھر کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے شہید کیلئے مغفرت کی دعا کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن باسط علی کے اہل خانہ سے بات چیت میں آرمی چیف نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے جان کانذرانہ دینے سے بڑھ کر کچھ نہیں، پوری قوم کو اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں پر فخر ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان دشمنوں کے خلاف مسلح افواج کے ٹھوس عزم کا اعادہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.