پاکستان

حیدر آباد میں خوفناک واقعہ، ٹرانسفارمر پھٹنے سے 17 افراد جھلس گئے

لطیف آباد نمبر8میں ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے نکلنے والا گرم تیل شہریوں پر گرگیا جس سے شہری زخمی ہوگئے

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں خوفناک واقعہ پیش آیا جس میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے17 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ لطیف آباد نمبر8میں ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے نکلنے والا گرم تیل شہریوں پر گرگیا جبکہ گرم تیل گرنے جھلس کر تین بچوں سمیت 17افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیاگیا ہے جہاں ڈاکٹرز اور عملے کی عدم دستیابی پر شہری مشتعل ہوگئے۔ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور حیسکو کے خلاف نعرے بازی کی۔ دوسری جانب ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر مرمت کے بعد لگایا جارہا تھا کہ اس میں اچانک آگ لگ گئی جبکہ واقعے میں دو حیسکو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.