پاکستان

نوازشریف کی افغان حکام سےملاقات،مریم نواز نےواضح کردیا

مریم نوازنےاپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اپنےہمسایہ ممالک کےساتھ پاکستان کےپرامن تعلقات نوازشریف کی سوچ کی اساس ہے

نوازشریف کی افغان حکام سےملاقات،مریم نواز نےواضح کردیا، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہےکہ اپنےہماسایہ ممالک کےساتھ پاکستان کےپرامن تعلقات نوازشریف کی سوچ کی اساس ہے۔  نوازشریف سےافغان مشیربرائےسلامتی امورکی ملاقات کےحوالےسےبات کرتےہوئےمسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنےاپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اپنےہمسایہ ممالک کےساتھ پاکستان کےپرامن تعلقات نوازشریف کی سوچ کی اساس ہےجس کےلئےانہوں نےانتھک محنت کی ہے۔

مریم نوازنےمزید کہا کہ ہرایک سےمذاکرات،ان کےنکتہ نظرکوسننا اوران کےسامنےاپنا موقف پیش کرنا سفارت کاری کا سب سےاہم اور بنیادی عنصرہے،موجودہ حکومت کواس حوالےسےکچھ سمجھ نہیں اسی لیےوہ بین الاقوامی سطح پرمکمل ناکام ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ روزافغان سلامتی امورکےمشیرحمد اللہ محب اوروزیرمملکت برائےامن سید سعادت نادری نےلندن میں نوازشریف سےملاقات کی تھی،جس پر حکومت کی جانب سےنوازشریف کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.