پاکستان

مریم نوازکی سیاست کوکیسےنقصان پہنچےگا؟ شیخ رشید کا دعویٰ

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف اوران کےخاندان نےملک کولوٹ لیا اورقوم کو سزادی

مریم نوازکی سیاست کوکیسےنقصان پہنچےگا؟ شیخ رشید کا دعویٰ، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرکےانتخابات کےبعد کل شام لال حویلی کے باہر سے پی ٹی آئی کی جیت کا اعلان کروں گا، مجھےشک ہےکہ پیپلزپارٹی ن لیگ سےایک سیٹ زیادہ لےگی،اپوزیشن نےابھی سےرونا دھونا شروع کردیا ہے،ان لوگوں نےپہلےہی ہارکوتسلیم نہ کرنےکی قسم کھائی ہوئی ہے،ساس اوربہوکی لڑائی ہوتوکہتےہیں ڈی چوک جارہاہوں، میرے دل کا جانی بلاول کہتا ہےمیں کشمیرمیں آرہا ہوں،اس کا راستہ کون روک سکتا ہے،اپوزیشن سےکہتا ہوں کہ آئندہ الیکشن کی تیاری کریں تین سال گزرگئےہیں اورصرف ایک سال باقی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کے خاندان نے ملک کو لوٹ لیا اور قوم کو سزادی، یہ برینڈڈ کپڑے پہنیں گے تو غریبوں نے پھٹے کپڑے ہی پہننے ہیں، سوشل میڈیا کے مطابق نوازشریف سے را کے ایجنڈ مل رہے ہیں، آپ مودی سے پگڑی بدلتے ہیں تو آپ کہاں سے کشمیری ہیں، خود کو کشمیری کہتے ہیں کیا وہاں کا ڈومیسائل آپ کے پاس ہے، میں 100 فیصد کشمیری ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیری اپنا فیصلہ خود کریں گے، پاکستان قدم قدم پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمان کی کارکردگی کشمیر کے معاملے پر ناقص رہی، اصل کام وزیراعظم عمران خان نے کیاہے اور وہی کشمیر کا کیس دنیا میں اجاگر کریں گے،

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف بھائی سے ڈرے ہوئے ہیں اور بچارے لاپتہ ہیں، مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کردے گی، ہم پر کشمیر فروشی کے الزام لگائے گئے، نوازشریف اب کیوں واویلا کررہے ہیں، آپ  صبح واپسی کا اعلان کریں میں آپ کو چارٹرفلائٹ دوں گا، فول پروف سیکیورٹی دوں گا، پاکستان کی ساری سیاست میڈیا پر قید ہو چکی ہے، میڈیا پر کھیلنا ہے تو سب سے بڑا لیڈر میں ہوں،

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہا چار سے چھ ماہ اہم ہیں بھارت اور اسرائیل ہائبرڈ وار کررہاہے، افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا نہیں ہوا لاپتہ یا گمشدگی تھی، چار ٹیکسیوں کے ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے تحقیق کی،  اگر اسلام آباد کا امن وامان اتنا خراب تھا تو ٹیکسیاں کیسے بدلی، افغانستان کے جو مسائل ہیں وہ افغان قوم کے مسائل ہیں، پاکستانی فوج اور رینجرز سرحدوں پر ملک کی حفاظت کے لیے موجود ہے، چین سے پاکستان کی دوستی لازوال ہے، داسو ڈیم پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.