پاکستان

آزاد کشمیر کے شہری کس عذاب میں مبتلا ہیں ان کا مقبوضہ کشمیر سے کیا تعلق ہے؟ صحافی سلیم صافی نے تلخ حقائق سے پردہ اٹھا دیا

مقبوضہ کشمیر میں جو خون بہہ رہا ہے، وہ آزادکشمیر میں رہنے والوں کا اپنا خون ہے اور اسے بہتا دیکھ کر وہ کچھ کرنہیں سکتے

آزاد کشمیر کے شہری کس عذاب میں مبتلا ہیں ان کا مقبوضہ کشمیر سے کیا تعلق ہے؟ صحافی سلیم صافی نے تلخ حقائق سے پردہ اٹھا دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سلیم صافی نے بڑے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیری قربانیاں دے رہے ہیں اور آزادکشمیر کے باسی تو بس ہم پاکستانیوں کی طرح آرام سے زندگی گزاررہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ آزادکشمیر کے باسی کچھ حوالوں سے مقبوضہ کشمیرکے بہن بھائیوں کی نسبت زیادہ کرب سے گزررہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں جو خون بہہ رہا ہے، وہ آزادکشمیر میں رہنے والوں کا اپنا خون ہے اور اسے بہتا دیکھ کر وہ کچھ کرنہیں سکتے۔ خصوصا تقسیم شدہ خاندانوں کی حالت قابلِ رحم ہے۔ پچھلے سال ایک کشمیری دوست کے بھائی کو مقبوضہ کشمیر میں شہید کیا گیا۔ ہم جب ان کے ساتھ فاتحہ خوانی کررہے تھے تومیں سوچ رہا تھا کہ اس بھائی کے دل پر کیا گزررہی ہوگی کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کو کاندھا بھی نہیں دے سکا۔آزاد کشمیر کے لوگ گزشتہ ستر سال سے اپنے عزیزواقارب سے ملاقات میں رکاوٹیں دور کرنیکے لئے بے تاب ہیں اور ان کے د لوں میں سری نگر کی کشش مظفرآباد سے ہر گز کم نہیں ہیں۔ انہیں پاکستانی حکمرانوں نے مختلف خواب دکھائے۔ کبھی انہیں یہ تسلی دی گئی کہ اب سفارتکاری کے ذریعے ہم آپ کو آپ کا کشمیر دلوارہے ہیں۔ کبھی انہیں بتایا گیا کہ اب جہادی تنظیمیں چند سال میں ان کے بہن بھائیوں کو آزادی دلوادیں گی۔ اب انہیں بتایا جارہا ہے کہ سرحد پار کرنے والا کشمیر اور پاکستان سے غداری کا مرتکب ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.