پاکستان

سندھ حکومت کو لاک ڈاؤن کی بجائے کیا کرنا چاہیے؟ آل کراچی تاجر الائنس نے بڑا مشورہ دیدیا

حکومت اگر دو روز کاروبار بند رکھنا چاہتی ہے تو باقی روز 24گھنٹے کام کرنیکی اجازت دے‘ ایک دن کام بند ہونے سے کروڑوں کا نقصان ہوتا ہے

آل کراچی تاجر الائنس نے سندھ حکومت کو بڑا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن کے بجائے ویکسی نیشن پر توجہ دے تا کہ جلد از جلد اس وباء پر قابو پایا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے کاروباری اوقات پر جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن پر کراچی کی اللہ والا مارکیٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل کراچی تاجر الائنس کے سرپرست اعلی خواجہ جمال سیٹھی نے کہا کہ حکومت اگر دو روز کاروبار بند رکھنا چاہتی ہے تو باقی 5 روز 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت دے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجر ایس او پیز پر عمل کررہے ہیں، بازار آئے صارفین کو ماسک اور سینیٹائزر بھی فراہم کر رہے ہیں، حکومت عوام اور تاجروں کی پریشانیاں مزید نہ بڑھائے۔ تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ کاروبار بند کرانے کے بجائے حکومت ویکسی نیشن اور کورونا وارڈ کی صلاحیت بڑھانے پر توجہ دے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.