پاکستان

پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات، آرمی چیف نےحقیقت بتادی

جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہےکہ پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات باہمی اعتماد کی بنیادوں پر قائم ہیں

پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات، آرمی چیف نےحقیقت بتادی، آئی ایس پی آرکےمطابق سعودی عرب کےوزیرخارجہ فیصل بن فرحان نےآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی کےامور،افغان امن عمل،خطےمیں امن وامان کی صورت حال اورقیام کےلئےکی جانےوالی کوششوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرآرمی چیف نےپاکستان اورمسلح افواج کی مدد پرسعودی عرب کا شکریہ ادا کرتےہوئےکہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات باہمی اعتماد کی بنیادوں پرقائم ہیں،دونوں اقوام امن واستحکام کےلئےاپنا کردارادا کرتی رہیں گی۔

ملاقات کےدوران سعودی وزیرخارجہ نےخطےمیں استحکام کےلئےپاکستان کی کوششوں کوسراہا اورامن کےلئےپاکستان کےمخلصانہ کردار کی تعریف کی۔ واضح رہےکہ سعودی وزیرخارجہ گزشتہ روزپاکستان کےدورے پراسلام آباد پہنچےتھے،انہوں نےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سےملاقات کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.