پاکستان

لاہور سے منشیات کا بڑا ڈیلر گرفتار، کروڑوں کی ہیروئن بھی برآمد

لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں پولیس نے منشیات کے بڑے ڈیلر کو گرفتار کر کے ملزم سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق منشیات فروش نوید پرائیویٹ گاڑی میں ہیروئن سپلائی کر  رہا تھا کہ خفیہ اطلاع پر اسے گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے 10 کلو ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ اسمگلر ہے جو لاہور کے پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا، مقدمہ درج کر کے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.