پاکستان

آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون؟امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

وزیراعظم نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے مشاورتی عمل شروع کردیا۔ عمران خان نے آزاد کشمیر کے 4 نومنتخب ارکان اسمبلی کو بلایا۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، سینئر رہنما خواجہ فاروق، تنویر الیاس اور اظہر صادق نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقات کی۔

وزیراعظم نے ہر امیدوار سے پندرہ پندرہ منٹ کی ملاقات کی اور مختلف سوالات کیے۔ انہوں نے امیدواروں سے سیاحت، پن بجلی، معدنیات، صحت ، تعلیم و ترقیاتی کاموں سے متعلق ویژن دریافت کیا۔ چاروں امیدواروں نے آزاد کشمیر سے متعلق اپنی اپنی ترجیحات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.