پاکستان

کورونا سے مزید 86 افراد جاں بحق;کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 86 مریض انتقال کر گئے۔ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 203 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 77  ہزار 231، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 213، پنجاب میں تین لاکھ 55 ہزار 483، اسلام آباد میں 86 ہزار 945، بلوچستان میں 30 ہزار 162، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 819 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 8  ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 19 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 947، خیبرپختونخوا 4 ہزار 444، اسلام آباد 799، گلگت بلتستان 137، بلوچستان میں 327 اور آزاد کشمیر میں 622 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.