پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کورونا وائرس کی چوتھی لہر، سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا، لاہور کے کون کون سے علاقے سیل ہونگے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاترز، ریسٹورانٹس بند رہیں گے، لاک ڈاؤن 12 اگست تک نافذ رہے گا

کورونا وائرس کی چوتھی لہر، سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا، لاہور کے کون کون سے علاقے سیل ہونگے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے کہا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاترز، ریسٹورانٹس بند رہیں گے، لاک ڈاؤن 12 اگست تک نافذ رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے تیرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، ان علاقوں میں علامہ اقبال ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن،شالیمار ٹاؤن، گلبرگ، سمن آباد سمیت کینٹ کے کچھ علاقے شامل ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ذریعے 12 اگست تک آمدورفت کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی سی لاہور کی درخواست پر محکمہ صحت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاترز، ریسٹورانٹس بند رہیں گے۔سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام مذہبی، سیاسی، ثقافتی اور پرائیویٹ اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.