پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نور مقدم کیس کے ملزمان کے ساتھ کیا سلوک ہونا چاہیے؟ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید دل کی بات منہ پر لے آئے؟ سب چونک کر رہ گئے

نور مقدم کیس کے ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، میرا بس چلے تو نور مقدم کیس کے ملزم کو گولی مار دوں: شیخ رشید

نور مقدم کیس کے ملزمان کے ساتھ کیا سلوک ہونا چاہیے؟ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید دل کی بات منہ پر لے آئے؟ سب چونک کر رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انتخابات اپنے وقت پر 2023 میں ہوں گے۔سیاستدان ہمیشہ ایسی باتیں کرتے ہیں کہ 8 ماہ میں الیکشن ہونے ہیں۔انہیں سمجھ آنی چاہیے پی ٹی آئی بہتر پوزیشن میں آرہی ہے۔ مستقبل میں سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے۔آزاد کشمیر انتخابات میں بھی کہہ دیا تھا کہ پیپلز پارٹی دوسرے جبکہ ن لیگ تیسرے نمبر پر ہو گی اور ویسا ہی ہو۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم کون ہوں گے یہ تو وزیراعظم عمران خان کو ہی پتہ ہو گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے پر کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے جن ٹیکسیوں میں سفر کیا ان کے ڈرائیوروں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ یہ سب بے گناہ ہیں اور یہ کل6 لوگ تھے۔نور مقدم قتل کیس سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نور مقدم کیس کے ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، میرا بس چلے تو نور مقدم کیس کے ملزم کو گولی مار دوں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسلام آباد حساس شہری ہے،خطرات ہیں لیکن موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔لال حویلی کے قریب فائرنگ سے گھبرانے والے نہیں، مجھ پر بھی حملے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.