پاکستانفیچرڈ پوسٹ

آزاد کشمیر الیکشن کے بعد شہباز شریف کی قومی سیاست میں دوبارہ دبنگ انٹری، حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، عنقریب بڑے دھماکے کا اعلان کر دیا

حکومت کی جانب سے مہنگی ایل این جی خریدنے سے اپوزیشن کاموقف سچ ثابت ہوگیا، یہ بھی ثابت ہوگیاکہ حکومت سے مسلسل غلط بیانی کر رہی ہے

آزاد کشمیر الیکشن کے بعد شہباز شریف کی قومی سیاست میں دوبارہ دبنگ انٹری، حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، عنقریب بڑے دھماکے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے مہنگی ایل این جی خریدنے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مہنگی ایل این جی خریدنے سے اپوزیشن کاموقف سچ ثابت ہوگیا اور یہ بھی ثابت ہوگیاکہ حکومت قوم سے مسلسل غلط بیانی کرتی رہی، ن لیگ نے اپنے دور میں ایل این جی 8 ڈالرمیں خریدی جبکہ پی ٹی آئی 15 ڈالرمیں خریدرہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ مہنگی ترین ایل این جی کی خریداری دن دیہاڑے ڈاکہ ہے،حکومت کوویڈ کی وجہ سے سستی ترین گیس خریدنے میں فیل ہوئی ہے،پی ٹی آئی کی نااہلی اور لالچ کی وجہ سے قوم کواربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.