پاکستان

سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسی کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور انہیں علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور ان کی اہلیہ میں بھی کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ کورونا میں مبتلا سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور ان کی اہلیہ کو گھر پر قرنطینہ کی تجویز دی گئی ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسی کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور انہیں علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے، ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد جسٹس فائز عیسی کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.