پاکستان

کشمیر پریمیئر لیگ سے بھارت خوفزدہ کیوں؟ شہریار آفریدی نے سب بتا دیا

پی ایل کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل لیول کی سکیورٹی دیں گے، کشمیر پریمیئر لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

کشمیر کمیٹی کے سربراہ شہریارآفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل)کی کامیابی سے خائف ہے، جب کشمیر پریمیئر لیگ ہوگی تو کشمیرکا معاملہ بھی اٹھے گا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر کمیٹی کے سربراہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کے پی ایل کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل لیول کی سکیورٹی دیں گے، کشمیر پریمیئر لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، گلگت بلتستان میں بھی کے پی ایل طرز کی کرکٹ سیریز شروع ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر پریمیئر لیگ کی کامیابی سے خائف ہے، آئی پی ایل میں کشمیری نوجوانوں کو ٹیم سے نکالاگیا، کشمیر پریمیئر لیگ 27 ممالک میں نشر ہوگی، جب کشمیر پریمیئر لیگ ہوگی تو کشمیر کا معاملہ اٹھیگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو باور کرائیں گے کہ کشمیرکے لوگ کتنے باصلاحیت ہیں، آئی سی سی سے درخواست کروں گا کہ معاملے کا نوٹس لے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.