پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری

پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جبکہ مٹی کی تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 87 روپے 49 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ لائٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا جس کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 67 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.