پاکستان

ایف آئی اے کی کارروائی، چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

حیدرآباد میں کارروائی کے بعد ذاتی تصاویر وائرل، ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی سمیت مختلف جرائم میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبرکرائم سندھ زون عمران ریاض کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے کارروائی کے بعد 6 ملزمان گرفتار کرلیے۔ عمران ریاض کے مطابق گرفتار ملزمان میں 3 کراچی سے گرفتار ہوئے جو چائلڈ پورنوگرافی، جنسی ہراسانی، اور مالی فراڈ جیسے جرائم میں ملوث ہیں،حیدرآباد میں کارروائی کے بعد ذاتی تصاویر وائرل، ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے جب کہ سائبر کرائم سینٹر سکھر نے ملتان سے ایک ملزم کو گرفتار کیا جوکہ سوشل میڈیا پر شکایت کنندہ کی عریاں تصاویر پھیلارہا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا ڈیجیٹل سامان ضبط کر لیا گیا ہے اور فارنزک تجزیے کے لیے بھیجا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.