پاکستان

فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد، عہدیداران کی شرکت

فیڈریشن کے بانی اعجاز مسرت خاں کی محنت اور کاوشوں سے فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کا قیام ہوا: چیئرمین ایسوسی ایشن یاسر بٹ

فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فیڈریشن کے تمام کارکنان اور اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ماڈل ٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین یاسر بٹ،صدر چوہدری ساجد گجر،وائس چیئر مین شاہد یونس،ناظم مجلس عاملہ چوہدری اقبال گجر،سینئر وائس چیئر مین ممتاز حسین،سینئر نائب صدر چوہدری عمران غنی گجر،نائب صد ور فریاد ڈوگر،کامران شفیع،حیدر شاہ،سلیم بھٹی،انفارمیشن سیکرٹری مرزا ثاقب،فنانس سیکرٹری نورین ضیا،چیئر مین آربیٹریشن خانزادہ مشتاق،ایڈووکیٹ رانا محمد طاہر،کوارڈنیٹر ضیا الرحمن،پی ایس او عارف مغل نے فیڈریشن آف رئیلٹرزپاکستان کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹا،اس موقع پر بات کرتے ہوئے یاسر بٹ نے کہا کہ فیڈریشن کے بانی اعجاز مسرت خاں کی محنت اور کاوشوں سے فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کا قیام ہوا جس سے گورنمنٹ تک ہماری آواز باآسانی پہنچتی ہے ہم پورے پاکستان پراپرٹی ڈیلرز کو مبارک باد پیش کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.