پاکستان

پولیس نا اہلی یا پھر …………؟ لاپتا ہونیوالی چاری بچیوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا

بچیاں میٹرو ٹرین کی سیرکے لیے گھر سے نکلیں، پھر واپس نہیں آئیں،بچیوں کے گھروں میں پریشانیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں

پولیس نا اہلی یا پھر …………؟ لاپتا ہونیوالی چاری بچیوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا، لاپتا ہونے والی لڑکیوں کا تعلق تھانہ ہنجروال کے علاقے سے تھا۔

بتایا گیا ہے کہ ہنجروال میں 30 جولائی کی رات ایک ہی گلی کے 2 گھروں سے دو، دوکم عمر بہنیں اچانک لاپتا ہوگئیں۔ تھانہ ہنجروال میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی عرفان کی بیٹیاں 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ ہمسائے اکرم کی بیٹیوں 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ میٹرو ٹرین کی سیرکے لیے گھر سے نکلیں، پھر واپس نہیں آئیں،بچیوں کے گھروں میں پریشانیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ پولیس کی اب تک کی تحقیقات کے مطابق ایک بچی کے پاس موبائل فون تھا جس کی آخری بار لوکیشن چونگی امر سدھو میں ملی جس کے بعد فون بند ہو گیا۔ محلے دارعمر بچیوں کو سمن آباد میں ملا اور 11 بجے تک ان کے ساتھ رہا، والدہ کی کال آنے پر وہ لڑکیوں کو رکشے پر ہنجروال چھوڑ کرگھر چلا گیا، رکشا ڈرائیور ارسلان نے 12 بجے بچیوں کو ہنجروال سے دورکینال روڈ پراتارا، پولیس نے ایک رکشا ڈرائیور اور ایک محلے دار کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیاہے کہ بچیوں کو اغوا کیا گیا ہے،علاقے کی جیو فینسنگ مکمل کرنے کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او کو بچیوں کی جلد بازیابی کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.