پاکستان

صدر مملکت نے ملک میں آنے والی تبدیلی کا کریڈٹ کس کو دیا؟ بڑی خبر آگئی

دبا ؤبرداشت کرنیکا ہنر بھی اسپورٹس کے میدان سے آتا ہے،جس کی مثال اس وقت کی حکومت ہے: عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ملک میں آنے والی تبدیلی کا کریڈٹ سپورٹس کو دیتے ہوئے کہا کہ لیڈرز شپ بھی اسپورٹس کے میدان سے ہی نکلتی ہے، جو تبدیلی آپ اس وقت دیکھ رہے ہیں اس کا کریڈٹ بھی اسپورٹس کو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ویمن ٹی 20کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دبا ؤبرداشت کرنیکا ہنر بھی اسپورٹس کے میدان سے آتا ہے،جس کی مثال اس وقت کی حکومت ہے۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جب 2014 میں ہم نے دھرنا دیا تو کپتان کہتے تھے کہ ان پر پریشر ڈالو وہ غلطی کریں گے، لہذا جو تبدیلی آپ اس وقت دیکھ رہے ہیں اس کا کریڈٹ بھی اسپورٹس کو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.