پاکستان

پٹرول اور ایل پی جی کی قیمتوں کے بعد سیمنٹ کی قیمت میں بھی حیران کن اضافہ

سیمنٹ فیکٹری مالکان نے2 روزمیں سیمنٹ کے ایک بیگ کی قیمت میں 25 روپے اضافہ کردیا ہے: جنرل سیکرٹری سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن

عمران خان حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے اور پیٹرول اور ایل پی جی کے بعد سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن آصف سعید کا کہنا ہے کہ سیمنٹ فیکٹری مالکان نے2 روزمیں سیمنٹ کے ایک بیگ کی قیمت میں 25 روپے اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف برانڈ کے سیمنٹ کی بوری کی قیمت 655 سے 670 روپے تک ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کسی نئے ٹیکس کے نہ لگنے کے باوجود سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ زیادتی ہے اور یہ اضافہ سیمنٹ فیکٹری مالکان نے مل کرکیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.