پاکستان

عاصم سلیم باجوہ نے استعفیٰ کیوں دیا؟ ملک میں بحث جاری

پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

عاصم سلیم باجوہ نےچیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے امورِ سی پیک مقرر کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے سی پیک جیسے اہم ادارے کو چلانے کا موقع دیا،  وزیراعظم کے اعتماد اور تعاون کے بغیر ایسا کرنا ممکن نہ ہوتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.