پاکستان

گوادر میں چینی قافلے کے قریب دھماکہ، ایک چینی شہری زخمی

پاک فوج کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے لڑکے کو روکا تاہم نوجوان نے قافلے سے 15، 20 میٹر دور خود کو دھماکے سے اڑا لیا

گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک چینی شہری زخمی ہوا، قافلے کو فشر کالونی کے نزدیک کوسٹل روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے اس واقعے کے حوالے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چینی باشندوں کے قافلے کو پاک فوج اور پولیس کی نگرانی میں لے جایا جارہا تھا، تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو فشرکالونی کے نزدیک کوسٹل روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔ وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ چینی شہریوں کی گاڑیاں جیسے ہی فشرکالونی پہنچیں ایک نوجوان بھاگتا ہوا وہاں سے نکلا، پاک فوج کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے لڑکے کو روکا تاہم نوجوان نے قافلے سے 15، 20 میٹر دور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق واقعے میں ایک چینی باشندہ زخمی ہوا جس کی حالت اب بہتر ہے، زخمی چینی باشندے کو قریبی گوادر اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی جگہ پر کھیلنے والے دو بچے جاں بحق اور دو زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.